میرا شوہر نامرد ہے، مجھے خلع چاہیے۔ وہ نکاح ختم کروانے کا عام سا کیس تھا۔

میرا شوہر نامرد ہے، مجھے خلع چاہیے۔ وہ نکاح ختم کروانے کا عام سا کیس تھا۔ اچھی پڑھی لکھی فیملی تھی۔ دو پیارے سے بچے تھے۔ لیکن خاتون بضد تھی کہ اسکو ہر حال میں خلع چاہیے، جبکہ میرا موکل یعنی کہ (شوہر) شدید صدمے کی کیفیت میں تھا۔
جج صاحب بھی پورا کیس سنتے وقت کبھی حیرانی سے شوہر کو دیکھتے اور کبھی اس کی بیوی کو تو کبھی ان کے ساتھ کھڑے دو بچوں کو۔
جج صاحب اچھے آدمی تھے۔ انہوں نے کہا کہ آپ میاں بیوی کو چیمبر میں لے جا کر صلح کی کوشش کر لیں، شاید بات بن جائے۔
شوہر کا وکیل ہونے کے ناطے مجھے تو بہت خوشی ہوئی کیونکہ میں بحثیت وکیل یہ کیس ہار رہا تھا۔ میں نے فوری حامی بھر لی۔ جبکہ مدعیہ (بیوی) کے وکیل نے اس پر اچھا خاصہ ہنگامہ بھی کیا لیکن خاتون بات چیت کے لئیے راضی ہو گئی۔
چیمبر میں دونوں میاں بیوی میرے سامنے بیٹھے تھے۔
ہاں خاتون: آپ کو اپنے شوہر سے کیا مسئلہ ہے؟
وکیل صاحب: یہ شخص مردانہ طور پر کمزور ہے اور نامرد ہے۔
میں اس خاتون کی بے باکی پر حیران رہ گیا۔




Comments are closed