July, 2019

now browsing by month

 

How to Build an App for your website?

www.AppsVillage.Com

Create an App
for your business now

Make your customers come back and buy more Get started, It’s FREE!

#App

جب خلافِ شریعت قانون بننے لگے…

بالآخر بھارت کی پارلیمنٹ کے ایوانِ بالا ( راجیہ سبھا ) سے بھی تین طلاق بل پاس ہوگیا _ اس کی مخالفت میں 84 اور حمایت میں 99 ووٹ پڑے _ امید ہے کہ اب صدرِ جمہوریہ کے دستخط کے بعد اسے قانون کی حیثیت حاصل ہوجائے گی _ مودی حکومت عرصہ سے اسے قانون بنانے کی فکر میں تھی _ اس سے پہلے دو مرتبہ ایوانِ زیریں ( لوک سبھا ) سے پاس ہوجانے کے باوجود راجیہ سبھا میں شدید مخالفت کی وجہ سے اسے منظوری نہ مل سکی تھی ، جس کی وجہ سے مودی حکومت کو آرڈیننس لانا پڑا تھا _ اب تیسری مرتبہ حکومت دونوں ایوانوں میں اسے منظوری دلانے میں کام یاب ہوگئی ہے _ اس بِل کی نامعقولیت اور کم زوریوں ، بلکہ اس کے ظالمانہ ہونے پر بہت بحث ہوچکی ہے _ یہ بات بھی بالکل عیاں ہوگئی ہے کہ اس کا مقصد مسلم خواتین کو تحفّظ فراہم کرنا نہیں ، بلکہ مسلمانوں کے عائلی قوانین کو نشانہ بنانا ہے _ مسلم علما اور دانش وروں نے ان پہلوؤں پر بھی روشنی ڈالی ہے جن میں وہ اسلامی شریعت سے ٹکراتا ہے _ اس لیے اس وقت ان کو دہرانے کی ضرورت نہیں ہے _ اس وقت چند باتیں اس موضوع پر عرض کرنی ہیں کہ جب ملک میں خلافِ شریعت قانون سازی ہونے لگے تو مسلمانوں کو کیا کرنا چاہیے؟ اسلام اور مسلمانوں کے خلاف ان کے دشمنوں کی سازشوں ، سرگرمیوں اور منصوبہ بندیوں کی طویل تاریخ ہے _ اسی طرح تاریخ نے ان باتوں کو بھی محفوظ رکھا ہے کہ کس طرح مسلمانوں نے کام یابی سے ان کا مقابلہ کیا ہے اور ان کے بچھائے ہوئے جال سے باہر نکل آئے ہیں _ 1917 کے سُرخ انقلاب کے بعد سوویت یونین میں شامل حکومتوں میں مسلمانوں پر زبردست مظالم ڈھائے گئے ، مذہب کو افیم کہا گیا ، اسلامی شعائر پر پابندی عائد کی گئی ، مسلمانوں کا قتلِ عام کیا گیا ، لیکن انھوں نے اپنے ایمان کا سودا نہیں کیا اور اپنے دین سے مضبوطی سے چمٹے رہے _ ٹھیک یہی صورت حال ترکی میں 1924 میں خلافتِ عثمانیہ کے خاتمے کے بعد پیش آئی _ وہاں اذان اور نماز پر پابندی عائد کردی گئی ، مسجدوں کو اصطبل بنا دیا گیا ، قرآن پڑھنا جرم قرار پایا ، اسلامی لباس متروک ہوگئے ، لیکن مسلمانوں نے اپنے ایمان کی حفاظت کی اور اسے خفیہ طریقے سے اپنی آئندہ نسلوں میں منتقل کیا _. ان پابندیوں پر کچھ ہی عرصہ گزرا کہ دونوں ممالک میں پھر اسلام کی صدائیں بلند ہونے لگیں _ اس سے ہندوستانی مسلمانوں کو سبق لینا چاہیے اور عزم مصمّم کا اظہار کرنا چاہیے کہ وہ کسی بھی صورت میں ہرگز اپنے ایمان کا سودا نہیں کریں گے _ تین طلاق پر بننے والے قانون کا خلاصہ یہ ہے کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو ایک ہی موقع پر تین طلاق دے گا تو طلاق تو واقع نہیں ہوگی ، لیکن اسے قابلِ تعزیر جرم سمجھا جائے گا اور وہ تین برس جیل کی سزا کا مستحق ہوگا _ کتنا دل چسپ ہے یہ قانون؟! جو عمل واقع ہی نہیں ہوا اس پر سزا تجویز کی گئی ہے _ اگر مسلمان ہوشیاری سے کام لیں اور اسلام کے بتائے ہوئے نظامِ طلاق پر عمل کریں تو بہت آسانی سے اس قانون کو غیر مؤثر بنایا جا سکتا ہے _ طلاق کے سلسلے میں مسلمانوں کو درج ذیل نکات پیش نظر رکھنے چاہییں _ مسلم علما ، دانش وروں اور سماجی مصلحین کی ذمے داری ہے کہ عوام میں بیداری لائیں اور انہیں اسلام کی عائلی تعلیمات سے آگاہ کریں :

1 _ اسلام کی نظر میں نکاح ایک سماجی معاہدہ اور طلاق اس معاہدہ کو ختم کرنے کی تدبیر ہے _

2 _ اسلام کی تعلیم یہ ہے کہ عام حالات میں نکاح کو باقی رکھنے کی کوشش کی جائے ، چنانچہ اس نے شوہر اور بیوی دونوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ایک دوسرے سے الفت و محبت کا تعلق رکھیں اور اس کی کوتاہیوں کو گوارا کریں _

3 _ اگر شوہر اور بیوی کو ایک دوسرے سے شکایات پیدا ہونے لگیں تو پہلے مرحلے میں وہ کسی اور شامل کیے بغیر خود ہی ان کو دور کرنے کی کوشش کریں _

4 _ اگر وہ تنہا اپنا تنازعہ دور نہ کرسکیں تو ہر ایک اپنے خاندان کو شامل کرے _ دونوں کے خاندانوں کے چند بزرگ اور سمجھ دار لوگ مل بیٹھ کر شکایات کو رفع دفع کرنے اور اختلافات کو دور کرنے کی کوشش کریں _

5 _ اگر کام یابی نہ ملے تو مرد ایک طلاق دے دے _ صرف ایک طلاق _ اس کے بعد عورت کو عدّت گزارنی ہے ، جو عموماً تقریباً 3 مہینے ہوتی ہے _ یہ مدّت دونوں کو اپنے رویّے پر غور کرنے کے لیے کافی ہے _

6 _ عدّت پوری ہونے سے قبل دونوں پھر ساتھ میں رہنا چاہیں تو رہ سکتے ہیں _ شوہر زبان سے رجوع کرلے یا رجوع کرنے کا اشارہ کردے ، کافی ہے _ اگر وہ تعلق ختم کرنا چاہیں تو عدّت پوری ہوتے ہی دونوں آزاد ہیں _ عورت کا کہیں اور نکاح ہوسکتا ہے اور مرد بھی دوسری شادی کرسکتا ہے _

7 _ اسلام نکاح کو ایک انتہائی سنجیدہ عمل سمجھتا ہے _ اسی لیے وہ طلاق کے دو ایسے مواقع دیتا ہے جن میں رجوع کی گنجائش ہے _ اس کے نزدیک طلاق کھیل تماشا نہیں کہ مرد جب چاہے طلاق دے دے اور جب چاہے واپس لے لے _ اس لیے وہ کہتا ہے کہ اگر کسی نے تیسری مرتبہ طلاق دی تو ہمیشہ کے لیے بیوی سے محروم ہوجائے گا _

8 _ مسلم عوام میں جہالت کے سبب یہ بات پھیل گئی ہے اور وکلا کی جانب سے بھی انہیں یہی بتایا جاتا ہے کہ جب تک تین طلاق نہیں دی جائے گی ، طلاق واقع ہی نہیں ہوگی _ حالاں کہ یہ بات درست نہیں ہے _ طلاق کا مطلب نکاح کو ختم کرنا ہے اور یہ ایک طلاق سے بھی ہوسکتا ہے _ مرد ایک طلاق دے دے _ عدّت پوری ہوتے ہی عورت سے اس کا رشتہ ہمیشہ کے لیے ختم ہوجائے گا _ اب اگر عورت چاہے ، لیکن مرد اسے دوبارہ بیوی بنانے پر تیار نہ ہو ، یا مرد چاہے ، لیکن عورت اس کے ساتھ دوبارہ ازدواجی زندگی گزارنے پر آمادہ نہ ہو تو ان کا ازسرِ نکاح نہیں ہوسکتا _

9 _ جو کام ایک طلاق سے ہوجاتا ہے اس کے لیے 3 طلاق دینے کی کیا ضرورت ہے؟! عموماً ناواقفیت کے سبب بعض مسلمان غصّے کا اظہار ایک سانس میں 3 طلاق دے کر کرتے ہیں _ پھر جب غصّہ اتر جاتا ہے تو اپنے کیے پر پچھتاتے ہیں _ انھیں یہ سمجھانے کی ضرورت ہے کہ غصّے کا اظہار کرنے کے اور بھی طریقے ہیں _

10 _ طلاق ایک سوچا سمجھا عمل ہونا چاہیے _ نکاح کو قرآن مجید میں ‘مضبوط بندھن’ قرار دیا ہے _ یہ کیا کہ بیوی سے معمولی شکایت ہوجائے اور پلک جھپکتے ہی اس بندھن کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیے جائیں _ بیوی کے ساتھ ہر ممکن گزارا کرنے کی کوشش کرنی چاہیے _ اختلاف اور تنازع بڑھتے بڑھتے اس حد تک پہنچ جائے کہ ساتھ رہنا ناممکن ہوجائے تو خوش اسلوبی اور شائستگی کے ساتھ علیٰحدگی کی کارروائی کرنی چاہیے _

   موجودہ حالات میں مسلمان طلاق کے سلسلے میں قرآن کے بتائے ہوئے طریقے پر عمل کریں گے تو ان کی زندگی سکون و اطمینان سے گزرے گی اور حکومت کے بنائے جانے والے اس قانون کی مار سے بھی خود کو بچا سکیں گے _ اس وقت  لعنت و ملامت ، شور و غوغہ اور احتجاج کی راہوں پر چلنے کے بجائے اس کا مقابلہ کرنے کی خاموش حکمت عملی تیار کرنی ہوگی _ زہریلے سانپ کو چیخ و پکار اور شور و غل کرکے نہیں مارا جا سکتا ، البتہ اسے ہلاک کرنے کے لیے خاموشی سے لاٹھی کی زور دار ضرب کافی ہوتی ہے _

( محمد رضی الاسلام ندوی )

English Class Basic English Foundation Course

https://classroom.google.com/c/MzI4MjMyOTc1MDZa

www.LetusLearnEnglish.Com

https://www.youtube.com/channel/UCg8akXvRoQEBfIN-XSskAJw

#EnglishClass,#LearningEnglish,#EnglishLearning

LETUS LEARN ENGLISH – YouTube
https://www.youtube.com/watch?v=LIi6-K4M954
▶ 4:03Aug 26, 2014 – Uploaded by LETUS LELARN ENGLISHWe are pioneer in English Language Courses at Hyderabad. Since 1987 we have trained thousands of students …You visited this page on 23/8/18.

28 Years After

https://khabar.ndtv.com/video/show/prime-time/prime-time-truth-of-hashimpura-361732?yt

#RavishKumar#रवीशकुमार#PrimeTimeWithRavishKumar

Hashimpura then and now through a photographer’s lens

Photographer Praveen Jain, who had photographed the alleys of Hashimpura stealthily, hours before the massacre took place 28 years ago recollects the incidents that transpired on 27th May 1987. Many of the residents claim to be able to recognize a lot of faces in the photographs and are teary eyed as they recollect the brutality of that fateful day. Watch full video: http://khabar.ndtv.com/video/show/pri…

All accused in the massacre of May 22, 1987 in Hashimpura of Meerut have been acquitted by the court for lack of evidence. In this case, the decision came 28 years later. A try to know the reality of Hashimpura in prime time …

New Update on Triple Talaq Bill / Law

हम भी भारत की 17वीं कड़ी में आरफ़ा ख़ानम शेरवानी, जज लोया की मौत और न्यायपालिका में संकट पर वरिष्ठ अधिवक्ता उदय गवारे और सुप्रीम कोर्ट की वकील अवनि बंसल से चर्चा कर रही हैं.

#LokTantarinDanger
हम भी भारत, एपिसोड 17: जज लोया और न्यायपालिका का संकट काल

Private Defence: A Right Available To All People In India

http://www.legalserviceindia.com/article/l470-Private-Defence.html

Are we free to Speak and Listen about this judgement of Supreme Court of India?

Right to self-defence extends to protection of another person’s life and property, says Supreme Court.

https://www.thehindu.com/news/national/right-to-self-defence-extends-to-protection-of-another-persons-life-and-property-says-supreme-court/article26581910.ece

Zaeqa.Com Google Listing

Welcome to Zaeqa.Com -!ذائقہٌ ڈاٹ کوم میں آپکا إستقبال کیا جا تا ہے

Traders, Caterers and Chain of Restaurants !

www.ZAEQA.com

Let’s Learn “Urdu Language”. آوسیکھیں اردو زبان آسان طریقہ سے

IQRA EDUCATIONAL ACADEMY

305, “Highway Plaza”, Second Floor, Milan Colony, Bandlaguda Main Road, Chandrayangutta to AramGhar Junction Inner Ring Road, Hyderabad, 500005.T.S.INDIA.

LAND LINE PHONE AND FAX +91 040 24442211, YOU CAN VISIT OUR WEBSITE AT
WEBSITE:
WWW.IEA.IQRASOFT.COM

Form for ____________________________________

  1. Let’s Learn “Quran with Tajweed “. آو قرآن سیکھیں تجوید کیساتھ
  2. Timings: 6:00 p.m. to 9:00 p.p. with Isha Prayer break) 4 days in a week program. ( From Monday to Thursday ).
  3. Let’s Learn “Urdu Language”.   

آوسیکھیں اردو زبان آسان طریقہ سے

Timings: 6:00 p.m. to 9:00 p.p. with Isha Prayer break) once  in a week program. ( Only on Friday ).

  • Let’s Learn “English” آو انگریزی زبان سیکھیں آسان طریقہ سے

E.L.P. (Basic Foundation Course). Timings: 6:00 p.m. to 9:00 p.p. with Isha Prayer break) weekend classes program. ( Saturday and Sunday ).

  • Let’s Learn “English” E.L.P. (Intermediate  Course). weekend classes program. ( Saturday and Sunday ).
  • Let’s Learn “English” E.L.P. (Advance Course). weekend classes program. ( Saturday and Sunday ).
  • Registration Free of cost.
  • Form free.
  • Course fees = 500/= per month. Those who cannot pay  the fees will be sponsored by our educational and charitable trust. (T & C apply).

For Details Feel free to contact the Organiser:-

Mobile: 9989669261 – 8801851572 – 9010528784

English Language Program was introduced to make every student confident and successful in English Language Learning. Special arrangement is there to make sure the students of every section especially in Primary and Upper Primary Level to develop their English Language Skills and Proficiency, so that they will be enjoying the studies until they reach to their high school level. That time they do not have to learn and focus on English Language Learning. And at that stage they can focus on the Subjects of their Curriculum. We want to make sure in every walk of life, our students should stand with full confidence and attain excellence in communication skills specially English Language Skills.
In Association with IQRA EDUCATIONAL ACADEMY, HYDERABAD,T.S. INDIA. AND LetusLearnEnglish.Com , SpokenEnglish.TV, we have arranged to see our ELP is implemented with it assigned targets and goals and our students get ready for the next levels.

Registration Form for _________________________________

Name of the Student: ____________________________________________________________________

Father’s Name:  _________________________________________________________________________

Name of the School/College coming from:  ___________________________________________________

Class: _________   Date of Birth: _________________ Level of English at present time: _______________

Address of Communication with Phone No: ____________________  Email _________________________

______________________________________________________________________________________


______________________________________________________________________________________

Day and Date of Demo/Class __________________________________________________Are you interested to join course?  Yes ________NO __________ Type of Batch:-____________________

  1. Week Days Batch:  Morning: ________Afternoon: __________Evening:________
  2. Weekend Batch: Saturday and Sunday. _________________
  3. Sunday Batch:_____________               
  4. Online Batch: ______________
  5. ONE WEEK BATCH. 6. ONE MONTH BATCH. 7. THREE MONTHS BATCH

8.   SIX MONTHS BATCH. 9. ONE YEAR BATCH. 10. ONE DAY SEMINAR.

Payment Options:-  

Official Remarks:-