جماعت اسلامی ہند عظیم تر حیدرآباد اور ایس آئی او کی جانب سے بارش سے شدید متاثرہ علاقوں میں بچاؤ،امداد اور راحت کاری کام جاری

PRESS NOTE

بسم اللہ الرحمن الرحیم

جماعت اسلامی ہند عظیم تر حیدرآباد اور ایس آئی او کی جانب سے بارش سے شدید متاثرہ علاقوں میں بچاؤ،امداد اور راحت کاری کام جاری

حافظ بابا نگرکے علاوہ، فلک نما،سرور نگر اور شیخ پیٹ ٹولی چوکی میں بھی غذائی اشیاء کی تقسیم

حکومت متاثرین کی مناسب اور فوری امداد کرے، ناظم شہر حافظ محمد رشاد الدین کی اپیل

13، اکتوبر منگل کی رات ہوئی شدید بارش اور اسکے بعد انتہائی ابتر سیلابی صورتحال سے ابھی شہر حیدرآباد کے شہری راحت کی سانس بھی نہ لے پائے تھے کہ 17، اکتوبر کی ایک اور طوفانی بارش اور بالا پور کے تالاب کے پانی نے شہر حیدرآبا دخصوصاً پرانے شہر کے علاقہ بابانگر،واطراف و اکناف کے علاقوں میں قیامت صغری کا منظر برپا کردیا۔ساری رات لوگوں نے جاگ کر چھتوں پرگزاری۔مکانات میں دس تا پندرہ فٹ پانی داخل ہونے سے گھریلو ساز و سامان تباہ و تاراج ہوگئے۔اوراب بھی یہاں کے مکین سخت پریشان اور امداد کے منتظر ہیں۔حکومتی امداد ناکافی ہیں۔ایسے میں جہاں بہت سارے این جی اؤز امدادی کام انجام دے رہے ہیں وہیں جماعت اسلامی ہند حیدرآباد اور ایس آئی او کی جانب سے بھی بچاؤ،راحت کاری اور امدادی کام شہر کے مختلف علاقوں میں تیزی کے ساتھ ا نجام دئیے جارہے ہیں۔اس موقع پر اپنے صحافتی بیان میں ناظم شہرجناب حافظ محمدرشاد الدین نے کہا کہ جماعت اسلامی ہند حیدرآباد کی جانب سے ذیلی تنظیموں ایس آئی او،PSF،DARE،کے تعاون و اشتراک سے راحت کاری کام انجام دیئے جارہے ہیں۔18، اکتوبر کی صبح 3بجے سے ہی GMSفنکشن ہال بابانگر پر ریلیف کیمپ لگایاجاچکاہے۔اور یہاں سے امدادی کاموں کی نگرانی کی جارہی ہے۔کئی ایک ٹیمیں مختلف کام انجام دے رہی ہیں۔ذمہ داران جماعت، جناب اعظم علی بیگ،جناب محمد اسحق،جناب سید عبدالقادر ناصر، جناب عبد الماجد ذاکر، جناب محمد منیر الدین ودیگر کے علاوہ ایس آئی او کے نوجوان دن رات انتھک محنت کرتے ہوئے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے علاوہ انکی بنیادی ضروریات کی تکمیل میں جٹے ہوئے ہیں۔کل صبح سے ہی بابانگر،عمر کالونی،گلشن اقبال کالونی،نصیب نگر کے علاوہ یاقوت پورہ اور ملک پیٹ کے علاقوں میں بھی ناشتہ،دوپہر اور رات کا کھانا فراہم کیا گیا۔ناظم شہر نے کہا کہ فلک نما،غازی ملت کالونی،الجبیل کالونی،اور ہاشم آباد کے علاوہ شہر کے دیگر شدیدمتاثرہ علاقوں سرور نگر،شیخ پیٹ ٹولی چوکی کے رہایشیوں کو بھی ریلیف پہہنچائی جارہی ہے۔اسکے علاوہ مختلف علاقوں میں جماعت کی مقامی یونٹس کی جانب سے حتی المقدور دواؤں،غذائی اجناس اور امداد پہنچانے کا کام جاری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ متاثرہ علاقوں کا سروے کیا جارہاہے بعد ازاں تین ہزار مستحق خاندانوں تک برتن،بلانکٹس،اناج پر مشتمل لائف کٹ (فی کٹ چار ہزار روپئے) پہنچانے کا پروگرام ہے۔ناظم شہر نے ریاستی اور مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ عوام کے نقصان کی پابجائی کرے اور راحت کاموں میں تیزی پیدا کرتے ہوئے متاثرین کی جلد امداد کرے۔ اس موقع پر انہوں نے صاحب ثروت حضرات و خواتین سے انسانی جذبہ کے تحت آگے آنے اور امدادی کاموں میں تعاون کی درخواست کی ہے۔مزید تفصیلات کے لئے ان موبائل نمبرات 8712313740 یا 9246504179 کے علاوہ جماعت اسلامی ہند کے مقامی دفاتر پر بھی ربط کیا جاسکتا ہے۔اسکے علاوہ اعانتیں و رقومات ذیل میں دیئے گئے اکاؤنٹ نمبرپر بنک میں بھی براہ راست جمع کی جاسکتی ہیں اورانہی نمبرات پر فون کر کے رسید حاصل کی جاسکتی ہے۔

JAMAAT-E-ISLAMI HIND HYDERABAD

A/C # 3001780929

CENTRAL BANK OF INDIA

GUDIMALKAPUR BRANCH

IFSC CODE # CBIN0283080

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *