عدالت نے صحافی مندیپ پنیا کی ضمانت کی درخواست منظور کی

ئی دہلی، فروری 2: دہلی کی ایک عدالت نے آج فری لانس صحافی مندیپ پنیا کی ضمانت منظور کر لی، جنھیں پولیس نے سنگھو بارڈر پر احتجاجی مقام سے گذشتہ ہفتے گرفتار کیا تھا۔

پنیا پر ڈیوٹی پر موجود ایک پولیس اہلکار کے ساتھ بدتمیزی کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔

چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ ستویر سنگھ لامبا نے ضمانت دیتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کے ساتھ مبینہ ہاتھا پائی کے خلاف ایف آئی آر تقریباً سات گھنٹے بعد درج کی گئی تھی۔ انھوں نے مزید کہا ’’اس کے علاوہ شکایت کنندہ، متاثرین اور گواہ صرف پولیس اہلکار ہیں۔ لہذا اس بات کا کوئی امکان نہیں ہے کہ ملزم پولیس کے کسی بھی عہدیدار کو متاثر کر سکے۔‘‘

جج نے نوٹ کیا کہ یہ ’’قانون کا بہت حد تک طے شدہ قانونی اصول ہے کہ ضمانت ایک قاعدہ ہے اور جیل استثنا۔‘‘

لامبا نے کہا کہ صحافی کو مزید عدالتی تحویل میں رکھنے سے کوئی خاص مقصد حاصل نہیں ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *