انتخابات میں جرائم پر سپریم کورٹ کی سخت کارروائی بی جے پی اور کانگریس سمیت 9 جماعتوں پر جرمانہ لگایا

انتخابات میں جرائم پر سپریم کورٹ کی سخت کارروائی بی جے پی اور کانگریس سمیت 9 جماعتوں پر جرمانہ لگایا

ہندوستان

On اگست 10, 2021

نئی دہلی10اگست(بی این ایس )
انتخابات میں مجرم شبیہ والے لیڈروں پرسخت موقف اختیارکرتے ہوئے سپریم کورٹ نے منگل کے روزبہارکی نوسیاسی جماعتوں پرجرمانہ عائد کرتے ہوئے انہیں توہین عدالت کامجرم ٹھہرایاہے۔ سپریم کورٹ نے بہار انتخابات میں امیدواروں کی مجرمانہ تاریخ کو عام کرنے کے حکم کی عدم تعمیل کے لیے یہ سخت قدم اٹھایا ہے۔ عدالت نے بی جے پی اور کانگریس سمیت 9 سیاسی جماعتوں کو توہین عدالت کا مجرم قرار دیا ہے۔ این سی پی اور سی پی ایم کو 5-5 لاکھ اور کانگریس اور بی جے پی کو ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔آر جے ڈی ، جنتا دل ، لوک جن شکتی پارٹی ، راشٹریہ لوک سمتا پارٹی اور سی پی آئی پربھی ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے کہا ہے کہ وہ جرمانہ چار ہفتوں میں جمع کرائے اورساتھ ہی خبردار کیاہے کہ وہ مستقبل میں سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کریں ، بصورت دیگر اسے سنجیدگی سے لیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے بہوجن سماج پارٹی کو وارننگ دے کر چھوڑ دیا ہے۔ سیاسی جماعتوں کو اپنی ویب سائٹس کے ہوم پیج پر امیدواروں کی مجرمانہ تاریخ کے بارے میں معلومات اور ہوم پیج پر ایک کیپشن شائع کرنا ہوگا جس میں لکھا ہوگامجرمانہ پس منظر والے امیدوار۔




Comments are closed