السی کے اندر دل، شوگر، ہائی بلڈ پریشر، کولیسٹرال کے علاج کے علاوہ بھی پُورا میڈیکل سٹور ہے= In addition to treating heart, sugar, high blood pressure, cholesterol, there is a complete medical store inside the flaxseed


السی کے اندر دل، شوگر، ہائی بلڈ پریشر، کولیسٹرال کے علاج کے علاوہ بھی پُورا میڈیکل سٹور ہے

Nov 24, 2022

السی صدیوں سے استعمال کی جارہی ہے اور طبیب حضرات السی کو انتہائی کارآمد بیج مانتے ہیں اور اس بات کو آج دور جدید میں بہت سی سائنسی تحقیقات تسلیم کرتی ہیں اور السی کو انتہائی مفید خوراک کے طور پر تجویز کرتی ہیں۔

اس آرٹیکل میں السی کے دس ایسے فائدے شامل کئے جا رہے ہیں جو میڈیکل سائنس کی بہت سے تحقیات میں ثابت ہو چکے ہیں۔

نمبر 1 السی غذائی اجزا سے بھر پور ہوتی ہے
السی کا بیج انسان نے اپنی ابتدا میں ہی تلاش کر لیا تھا اور اس کے مفید فائدوں سے آگاہ ہوگیا تھا اسی لیے السی کو قدیم ترین بیجوں میں شمار کیا جاتا ہے جس کی دو قسمیں (گولڈن، براون) ہیں اور دونوں ہی انتہائی مفید اور غذائی اجزا سے بھر پور ہوتی ہیں۔
السی کو عام طور پر روزانہ ایک کھانے کا چمچ (7 گرام) ضرور کھانا چاہیے ، السی کا ایک کھانے کا چمچ روزانہ آپ کو بہترین پروٹین، اومیگا تھری ، غذائی فائبر، وٹامنز اور منرلز مہیا کرتا ہے۔

السی کے صرف ایک کھانے کے چمچ میں درجہ ذیل غذائی اجزا پائے جاتے ہیں۔

37 کیلوریز
1.3 گرام پروٹین
2 گرام کاربز
1.9 گرام فائبر
3 گرام ٹوٹل فیٹ
0.3 گرام سیچروٹیڈ فیٹ
1597 ملیگرام اومیگا فیٹی ایسڈ
وٹامن بی 6 2٪ ، وٹامن بی 1 8٪
کیلشیم 2٪ ، آئرن 2٪
میگنیشیم 7٪، فاسفورس4 فیصد، پوٹاشیم 2 ٪
نمبر 2 السی اومیگا تھری فیٹ سے بھر پور ہوتی ہے
Image result for omega 3
السی کے اندر اومیگا تھری فیٹ کی ایک بڑی مقدار موجود ہوتی ہے جسے alpha-linolenic acid کہا جاتا ہے ، جدید تحقیق کے مطابق یہ ایسڈ کولیسٹرال کو خون میں شامل ہونے سے روکتا ہے، کوسٹا ریکن میڈیکل ریسرچ کے مطابق 3638 لوگوں پر تجربہ کیا گیا اور تحقیق سے اس بات کو ثابت کیا گیا کے alpha-linolenic acid استعمال کرنے والوں میں دل کا دورہ پڑنے کے چانسز بہت کم ہوتے ہیں اور یہ دل کی دیگر بیماریوں میں بھی انتہائی مفید ہوتی ہے۔

نمبر 3 السی کینسر کی دُشمن
Image result for cancer
تحقیق سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ السی ایک غذائی اجزا Lignans سے پھرپور ہوتی ہے اور Lignans کینسر کے سیلز کو ختم کرنے میں انتہائی فعال کردار ادا کرتا ہے۔
السی کھانے والی خواتین میں چھاتی کے سرطان کا مرض پیدا ہونے کےچانسز کم ہوتے ہیں۔
مردوں کے پروسٹریٹ کینسر پر ہونے والی ریسرچ کے مطابق اگر 15 گرام السی روزانہ کھائی جائے اور دیگر چکنائیوں سے بچا جائے تو السی اس کینسر کو جڑ سے اُکھاڑ دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

نمبر 4 السی فائبر سے بھرپور ہوتی ہے

السی کے صرف ایک کھانے کے چمچ میں 3 گرام غذائی فائبر ہوتا ہے جو اسے دیگر فائبر رکھنے والی غذاوں میں سے اوپر کھڑا کر دیتا ہے، غذائی فائبرمعدے اور مثانے میں موجود بیکڑیا کی صفائی کرتا ہے اور نظام انہظام کے لیے بھی انہتائی مفید ہے۔

نمبر 5 السی کولیسڑال کو کم کرتی ہے
جدید میڈیکل سائنس کی ریسرچز السی کو کولیسٹرال کم کرنے میں انتہائی مدد گار تسلیم کرتی ہیں ، ایک تحقیق کے مطابق 3 کھانے کے چمچ90دن السی کا پاوڈرروزانہ استعمال کرنے والوں میں 17٪ کولیسٹرال میں اور 20 ٪ LDL کولیسٹرال میں کمی دیکھی گئی اور 12 ٪ HDL یعنی اچھے کولیسٹرال میں اضافہ دیکھا گیا۔

نمبر 6 بلڈ پریشر اور السی
کینڈین میڈیکل ریسرچ کے مطابق 3 کھانے کے چمچ السی روزانہ چھ ماہ تک استعمال کر سے سیسٹالیک بلڈ پریشر 10ایم ایم ایچ جی اور ڈیاستولیک بلڈ پریشر 7 ایم ایم ایچ جی تک کم کیا جاسکتا ہے۔

السی قابو میں نہ آنے والے ہائی بلڈ پریشر کو قابو میں کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اگر اسے روزانہ خوراک کا حصہ بنایا جائے۔

نمبر 7 السی بہترین پروٹین سے بھرپور ہوتی ہے
السی کو اگر پودوں کی مچھلی کہا جائے تو غلط نہ ہوگا کیوں کے یہ اومیگا تھری فیٹ کے ساتھ ساتھ پروٹین کی بہترین قسم سے بھوپور ہوتی ہے جو ایمیون فنکشن اور کولیسٹرال کو کم کرنے میں انتہائی مفید ہے۔

نمبر 8 السی بلڈ شوگر کو قابو میں کرتی ہے

ٹائپ 2 ذیابطیس بہت سے بیماریوں کا سبب ہے جس میں انسان کے خون میں انسولین کی پیدائش کم ہوجاتی ہے اور خون میں گلوکوز کا لیول بڑھ جاتا ہے ، سائنس کے مطابق اگر روزانہ 10 سے 20 گرام السی کو کھایا جائے تو 30 دن میں بلڈ شوگر 8-20٪ کم کی جاسکتی ہے۔

السی میں موجود انسلوبل فائبر شوگر کی خون میں ترسیل کو سست کرتا ہے اور شوگر کے مریضوں کے لیے انتہائی مفید ہے۔

نمبر 9 السی بھوک کو مٹاتی ہے
السی کھانے سے بھوک ختم ہوتی ہے اور جسم میں موجود چربی بگھلتی ہے وہ حضرات جو وزن کم کرنا چاہتے ہیں 25 گرام السی کو ناشتے میں استعمال کریں۔

نمبر 10 السی اور السی کا تیل
السی کا بیج اور السی کا تیل کھانے کو جہاں مزیدار بھی بناتا ہے اور بے پناہ غذائی اجزا سے بھرپور السی صحت کے لیے انتہائی مفید بھی ہے اس لیے السی کو اپنی روزانہ کی خوراک کا حصہ بنائیں اور صحت مند رہیں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *