مسلم رزرویشن اور اگلے انتخابات۔۔۔

مسلم رزرویشن اور اگلے انتخابات۔۔۔

شیخ رکن الدین ندوی نظامی

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگلے انتخابات اگر ہم جیت جائیں تو مسلم ریزرویشن ختم کردیں گے۔۔۔
آندھرا پردیش بالخصوص تلنگانہ میں مسلمانوں کے لئے تعلیم و ملازمت کے میدان میں چار فیصد %4 تحفظات حاصل ہیں۔۔۔
کیرلا کے علاوہ کسی اور ریاست میں اس قدر تحفظات (ریزرویشن) مسلمانوں کے لئے حاصل نہیں ہیں۔۔۔
کرناٹک میں ختم کردئے گئے اور اب تلنگانہ میں ختم کرنے کا وعدہ کیا جارہا ہے۔۔۔
ایک بات ہے کہ
بی جے پی جو کہتی ہے وہ کرتی ہے۔۔۔
وہ دوسری پارٹیوں کی طرح دوغلی اور منافقانہ پالیسی اختیار نہیں کرتی۔۔۔
نام نہاد سیکولر پارٹیوں نے مراعات کے جو وعدے کئے بالخصوص ٹی آر ایس موجودہ بی آر ایس نے تو دن کے اجالے میں بارہ فیصد کا وعدہ کرکے جنت ہتھیلی میں دکھانے کا کام کرتی رہی۔۔
اب جبکہ انتخابات کی گہماگہمی شروع ہوچکی، ہر طرف انتخابی بگل بج چکے۔۔ تو ملک کا اہم مدعا “مسلمان” ہوں گے۔۔۔
کہیں مسلمانوں کا انکاونٹر ، تو کہیں تعلیمی تحفظات ۔۔۔ کہیں مسلمانوں کی حمایت تو کہیں مسلمانوں سے رقابت۔۔۔
ملک کے دیگر مسائل سے کسی کو دلچسپی نہ ہوگی۔
کوئی مسلمانوں کی حمایت و ہمدردی کا اعلان کرکے مسلمانوں کا ؤوٹ حاصل کرنے کی ناکام کوشش کرتے ہوئے انہیں حاشیہ پر لگانے بالفاظ دیگر ٹھکانے لگانے کا فریضہ انجام دےگا تو کوئی مسلمانوں کا خوف دلا کر ہندو ؤوٹ متحد کرکے مسلمانوں کو ٹھکانے لگائے گا۔۔۔۔
ایسے میں مسلمانوں کے سامنے کیا مدعا ہونا چاہئے؟ اس پر غور کیا جائے۔۔۔
جو لوگ مختلف سیاسی پارٹیوں میں موجود ہیں، انہیں خود بھی سوچنا ہوگا کہ
ذاتی اور پارٹی مفاد اہم ہے یا ملی مفاد؟
👈 مختلف سیاسی گروہوں سے وابستہ افراد ملی مفاد کو ترجیح دیں۔
👈 مسلمانوں کے مسائل کے حل سے آگے بڑھ کر جان و مال، عزت و آبرو کی حفاظت کو مدعا بنائیں۔۔
👈 ملک کے حقیقی مسائل: بےروزگاری، غربت، مہنگائی، حد درجہ ٹیکس کا بوجھ وغیرہ کو متحدہ طور پر ڈیبیٹ کا موضوع بنائیں۔۔
👈 شراب، منشیات، سود، سماجی منافرت، معاشی ناہمواری، ذات پات پر مبنی استحصال، تعلیم سے دوری، ظلم و جبر، قتل کے بڑھتے واردات، انارکی جیسے سماجی ناسور پر ببانگ دہل مباحثے کروائیں۔۔
👈ان تمام موضوعات کا بہترین حل:
کلمۂ توحید کو باشندگان ملک کے سامنے اسی معنویت کے ساتھ پیش کریں جیسا کہ نبی کریم ص نے پیش فرمایا۔۔

وَ لَا تَہِنُوۡا وَ لَا تَحۡزَنُوۡا وَ اَنۡتُمُ الۡاَعۡلَوۡنَ اِنۡ کُنۡتُمۡ مُّؤۡمِنِیۡنَ ﴿۱۳۹﴾
سورۃ آل عمران3۔ آیت139

دل شکستہ نہ ہو ، غم نہ کرو تم ہی غالب رہو گے اگر تم مومن ہو ۔

اللہ ہمارا حامی و ناصر ہو

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *