سماج کدھر جارہاہے؟

سماج کدھر جارہاہے؟
کیا ملک میں قانون نافذ کرنےوالی ایجنسیاں نہیں ہیں کہ عام عوام اور بھیڑ قانون کو اپنے ہاتھ میں لےرہی ہے؟
نفرت کی آگ کو بھڑکائی جارہی ہے
انارکی پھیل رہی ہے
ملک تباہی کی جانب گامزن ہے
تعلیم و دانش گاہوں سے لےکر عدلیہ و قانون ساز اداروں تک
عبادت گاہوں سے لےکر گھر اور بازاروں تک
ہر جگہ یہی کیفیت ہے
نفرت کی بولی بولی جارہی ہے
مار کاٹ کی ذہنیت کام کررہی ہے
نہیں معلوم کیا رخ اختیار کرےگا یہ ماحول؟؟
اللہ رحم کرے
ان نفرت کے پجاریوں کو یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ کبھی نہ کبھی اس آگ میں ان کو بھی جھلسنا پڑےگا
افسوس اس بات پر کہ جس ملت کو ظلم کے خاتمے اور مستحقین کو حق دلانے کی ذمےداری سونپی گئی
جس گروہ کو انبیاء کی میراث عطا کی گئی وہ آج اپنی ذمےداری نبھانے میں سست روی مداہنت اور غفلت کا شکار ہے!!!
اٹھ باندھ کمر کیا ڈرتا ہے
پھر دیکھ خدا کیا کرتا ہے

اللھم وفقنا لماتحب و ترضی

شیخ رکن الدین ندوی نظامی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *