(Untitled)

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=pfbid0UgiJafV5RrgJCKzugAozuDrVEQEA42dnfVFdu19a39YdqSX9SLB7gWCdqhyG9mCul&id=100025201955344&sfnsn=wiwspwa&mibextid=2Rb1f

پجاری کی تجوری

شیخ رکن الدین ندوی نظامی

تروملا تروپتی مندر کا دوسرا غلہ۔۔۔
بھگوان کے نام پر بھکتوں سے لی گئی دولت کی تصویر ہے۔
جو ایک انکم ٹیکس کے چھاپہ میں ظاہر ہوئی۔۔۔
128 کلو سونا، 150 کروڑ نقد اور 70 کروڑ کے ہیرے پائے گئے۔۔

اتنی بڑی رقم ایک پجاری کے قبضہ میں پائی گئی۔۔۔
اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ باشندگان وطن میں کس قدر اندھی عقیدت ہے؟!
یا اس بات کا بھی قوی امکان ہے کہ کالاندھن، ناجائز آمدنی اور ٹیکس چوری سے بڑے بڑے تحائف کی شکل میں مندروں پر چڑھاوے چڑھائے جاتے ہیں۔۔
تاکہ کالے دھن کو سفید میں بدل دیا جاسکے، نیز کالے کرتوتوں پر پردہ ڈالا جائے۔۔
گناہوں کی بخشش اور نجات کا اندھا تصور کارفرما ہوتا ہے۔۔۔

ایسے ہی اندھے اعتقادات و تصورات دنیا کی مختلف قوموں کے ساتھ مسلمانوں میں سے بعض گروہوں اور افراد کے پاس بھی ہیں۔۔۔ اس قسم کے اندھے اعتقادات کے لوگوں کو بآسانی خدا کے نام پر ٹھگ لیا اور لوٹا جاسکتا ہے۔۔۔ اسی لئے پجاریوں اور مجاوروں اور دیگر مذہبی پیشواؤں کے پاس دولت کے انبار لگے ہوتے ہیں الا ماشاءاللہ ۔۔۔

صحابۂ کرام کے اندر رسول اللہ ص نے اس فکر کو پروان چڑھایا کہ وہ اپنے ساتھ دنیا کے لوگوں کی اصلاح و صراط مستقیم کی ہدایت کے لئے اٹھائے گئے۔۔۔ اسی لئے خیر امت کے لقب سے نوازے گئے۔۔

ملت اسلامیہ جس کے پاس پیغمبرانہ نظریۂ حیات ہے وہی کھڑے ہو اور زمام کار کو اپنے قبضے میں لے کر انسانوں کی نجات و فلاح کےلئے ہر باطل نظریہ،اندھے اعتقادات اور تصورات کو بدل ڈالے۔

اس عزم کے ساتھ کے

👈کُنۡتُمۡ خَیۡرَ اُمَّۃٍ اُخۡرِجَتۡ لِلنَّاسِ تَاۡمُرُوۡنَ بِالۡمَعۡرُوۡفِ وَ تَنۡہَوۡنَ عَنِ الۡمُنۡکَرِ وَ تُؤۡمِنُوۡنَ بِاللّٰہِ ؕ ﴿۱۱۰﴾
سورۃآل عمران3، آیت110

اب دنیا میں وہ بہترین گروہ تم ہو جسے انسانوں کی ہدایت و اصلاح کے لیے میدان میں لایا گیا ہے۔ تم نیکی کا حکم دیتے ہو ، بدی سے روکتے ہو اور اللہ پر ایمان رکھتے ہو۔

👈**اللہ ابتعثنا لنخرج من شاء
من عبادۃ العباد الی عبادۃ اللہ
ومن جور الادیان الی عدل الاسلام
ومن ضیق الدنیا الی سعتھا۔

اللہ نے ہمیں بھیجا، مبعوث کیا کہ اس کے بندوں کو
لوگوں کی بندگی سے نکال کر اللہ کی بندگی میں لائیں
ادیان کے ظلم و ستم سے نکال کر اسلام کے عدل
اور دنیا کی تنگی سے نکال کر اس کی وسعتوں میں لائیں**

اس راہ میں ہماری متاع عزیز بھی فنا ہو تو کامیابی ہی کامیابی۔

اللہ ہمارا حامی و ناصر ہو
24/2/2023

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *